Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا ریو پارٹی میں مہیب آگ ، 9 ہلاک ، 25 لاپتہ

کیلیفورنیا ریو پارٹی میں مہیب آگ ، 9 ہلاک ، 25 لاپتہ

سن فرانسسکو ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) :  آکلینڈکیلیفورنیا میں ایک ریو پارٹی کے دوران مہیب آگ لگنے کے باعث کم از کم 9 افراد ہلاک اور 25لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ محکمہ آتش فرو کے عہدیدار چیف ٹیرسا نے بتایا کہ دو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر جلی ہوئی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ اس عمارت میں بظاہر اسٹوڈیو کا سامان استعمال کیا جاتاتھا ۔ سن فرانسسکو کے قریب پیش آئے واقعہ میں آگ لگنے کے فوری بعد یہ تیزی سے بھڑک اٹھی ۔ آگ لگنے کا فوری عمل نہیں ہوسکا ۔ یہ آگ امریکی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 30 منٹ پر لگی ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT