Monday , June 26 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا سے 2 لاکھ افراد کا تخلیہ

کیلیفورنیا سے 2 لاکھ افراد کا تخلیہ

اورو ویلے ۔13 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 2 لاکھ افراد کا شمالی کیلیفورنیا سے آج تخلیہ کروادیاگیا جبکہ امریکہ کے بلند ترین تالاب پر موسلا دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقہ کو خطرہ پیدا ہوگیا ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ خطرہ اُس وقت پیدا ہوا جبکہ اوروویلے ڈیم کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ۔ یہ تالاب سان فرانسسکو کے شمال میں 75میل کے فاصلے پر واقع ہے ۔ کئی ہفتوں سے تالاب کے آبگیر علاقہ میں زبردست بارش جاری تھی جس کی وجہ سے تالاب کی گنجائش جو 770 فیٹ ہے مکمل ہوگئی ۔ خطرہ کے پیش نظر کیلیفورنیا کے محکمہ آبی وسائل نے عوام کا تالاب کے دامن میں واقع علاقوں سے تخلیہ کروادیا کیونکہ تالاب کے سب سے بڑے دروازے میں کافی بڑا شگاف پیدا ہوگیا ہے۔ اس علاقہ میں پہلی بار ہنگامی حالات نافذ کردیئے گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT