Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / کیلیفورنیا میں آندھراپردیش کے ایک طالب علم کی موت

کیلیفورنیا میں آندھراپردیش کے ایک طالب علم کی موت

حیدرآباد11 فروری (یو این آئی) امریکہ کے کیلیفورنیا میں آندھراپردیش کے ایک طالب علم کی موت کا واقعہ پیش آیا ۔تروپتی ضلع کے ناگیشور راؤ کا بیٹا پراوین ایم ایس کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکہ گیا ہوا تھا ۔ وہ ایم ایس سال دوم میں زیر تعلیم تھا تاہم یکم فروری کو وہ اچانک لاپتہ ہوگیا ۔ نیو پورٹ ساحل کے قریب اس کی لاش پائی گئی ۔ اس کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ اس بات کی اطلاع اس کے والدین کو دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT