Monday , May 29 2017
Home / Top Stories / کیلیفورنیا میں بارش سے 3 افراد فوت ، طوفان کا خطرہ

کیلیفورنیا میں بارش سے 3 افراد فوت ، طوفان کا خطرہ

لاس اینجیلس۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے درمیان کم سے کم 3 افراد کی موت اور کئی سڑکوں کی تباہی کے بعد بحرالکاہل کا خوفناک طوفان تھم گیا لیکن یہ راحت عارضی ہوگی کیونکہ شمالی کیلیفورنیا میں ایک نئے طوفان کا خطرہ لاحق ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں بارش و طوفان کے تھم جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے خشک موسم کی پیش قیاسی کی تھی۔ اس دوران شمالی علاقوں میں نئے طوفان کی وارننگ دی ہے جو اندیشہ ہے کہ سان فرانسسکو کے ایک بڑے علاقہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ ایک اور ویل باندھ کو نقصان کے بعد پانی کے بہاؤ کے سبب 1,88,000 افراد کا انخلاء کیا جاچکا ہے۔ اس علاقہ کے گھروں اور دیگر عمارتوں میں جمع شدہ پانی اب کم ہونے لگا ہے۔ ایک نئے طوفان کے اندیشے کی بنا حکام نے چوکسی اختیار کرلی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT