Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا میں حصول تعلیم کیلئے ملالہ کی برطانیہ سے روانگی

کیلیفورنیا میں حصول تعلیم کیلئے ملالہ کی برطانیہ سے روانگی

لندن۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کمسن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی حصول تعلیم کیلئے برطانیہ سے روانگی پر غور کررہی ہیں ۔ وہ امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے سیاست پر ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔ پاکستانی طالبہ طالبان کے قاتلانہ حملہ سے بچ گئی ہیں‘ جب کہ ان کے سر میں گولی لگی تھی اور انہیں بذریعہ طیارہ برمنگھم بغرض علاج منتقل کیا گیا تھا ۔ وہ اب یہا اپنے خاندان کے ساتھ سکونت پذیر ہے ۔ ان کے والد ضیاء الدین نے اخبار سے کہا کہ ملالہ یوسف زئی یہاں کے موسم پر بھی غورکررہی ہیں ۔ 365دنوں میں سے 300دن دھوپ کی انہیں ضرورت محسوس ہوتی ہے جب کہ برطانیہ میں دھوپ شاذونادر ہی نکلتی ہے ۔ سرکے شدید زخم کے باوجود ملالہ یوسف زئی نے برمنگھم کے اسکول سے کامیابی حاصل کی ۔ یہاں وہ تاریخ ‘ ریاضی ‘ مذہب اور جغرافیا کی تعلیم حاصل کررہی تھیں ۔ وہ ایسی یونیورسٹی کی تلاش میں ہیں جہاں سے وہ آئندہ سال سیاست کے موضوع پر ڈگری حاصل کرسکیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی ان کا بالکل درست انتخاب ہے ۔ انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ ایک نہ ایک دن پاکستان واپس جائیں گی اور سیاستداں بنیں گی ۔ ان کے والد ضیاء الدین نے اخبار سے کہا کہ ایک بار انہوں نے اسکول سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اسپورٹس میں حصہ لے رہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT