Monday , October 23 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کا شہری دولت اسلامیہ کی مدد کا قصوروار

کیلیفورنیا کا شہری دولت اسلامیہ کی مدد کا قصوروار

لاس اینجلس ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے ایک شہری نے اپنے پاسپورٹ کے لئے داخل کی گئی درخواست میں سفر شام کے لئے وجوہات کے کالم میں جھوٹ سے کام لیا تھا جبکہ اس کا ارادہ شام پہنچ کر دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا تھا۔ 21 سالہ آدم دانتاج نے اعتراف کیا کہ وہ دولت اسلامیہ کو میٹریل سپورٹ فراہم کرنا چاہتا تھا اور ساتھ ہی ساتھ اس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاسپورٹ کی درخواست میں اس نے جھوٹ سے کام لیا تھا۔ 2 جولائی کو اس نے استنبول کیلئے اڑان بھرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس نے اپنے ایک دوست کو ای میل روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنی تعداد کو دولت اسلامیہ میں شامل ہونا چاہئے تھا، وہ توقعات کے مطابق نہیں ہے جبکہ یہ ایک سنہری موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT