Friday , October 20 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کی آگ میں زائد از 1500 مکانات تباہ

کیلیفورنیا کی آگ میں زائد از 1500 مکانات تباہ

لاس اینجلس ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)  کیلیفورنیا میں گذشتہ ہفتہ سے لگی ہوئی آگ نے اب تک 1500 مکانات کو خاکستر کردیا ہے۔ آگ لگنے کے دو واقعات رونما ہوئے جن سے لاکھوں ڈالرس کا نقصان ہوا۔ سان فرانسسکو سے تقریباً 160 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع اس علاقہ میں آتشزدگی نے ملک کے خزانے کو شدید خسارہ سے دوچار کردیا ہے۔ اسٹیٹ آفس آف ایمرجنسی سرویسیس کے ترجمان براڈ الیگزنڈر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ عارضی ہے جبکہ نقصانات کا باقاعدہ تخمینہ لگانے کیلئے طویل عرصہ درکار ہے اور لاکھوں ڈالرس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال سب سے بڑی ذمہ داری ملبہ کی صفائی اور نئے مکانات کی تعمیر ہے۔ اب تک آگ لگنے کے دونوں واقعات میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

TOPPOPULARRECENT