Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کی جنگل میں آگ،11افراد کی موت

کیلیفورنیا کی جنگل میں آگ،11افراد کی موت

واشنگٹن،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیلفورنیا کی جنگل میں بھیانک آگ لگنے سے اب تک کم سے کم 11افراد کی موت ہوچکی ہے ۔یہ آگ جنگل میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔خبررساں ایجنسی برٹش براڈ کاسٹنگ (بی بی سی ) نے کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن کے حوالہ سے بتایا کہ ناپا،سونوما اور یوبا میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیاہے ۔۔ان علاقوں سے تقریباً20ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔فائر سیکورٹی محکمہ کے سربراہ کم پملوٹ نے کہا کہ آتشزدگی کے سبب تقریباً 1500عمارتیں خاکستر ہوچکی ہیں۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اتوار کی شب یہ آگ لگی کیسے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پوری توجہ لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز ہے ،یہ ہماری پہلی ترجیح ہے ۔آگ پر قابو پانے کیلئے تمام چیزیں موجود ہیں۔ہم یہاں سے لوگوں کو محفوظ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔وہاں کی محکمہ موسمیات نے سان فرانسسکو تک آگ پھیلنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔تیز ہوا اور خشک موسم آگ تیزی سے پھیلنے کا سبب بنے۔

TOPPOPULARRECENT