Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ، دو ہلاک

کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ، دو ہلاک

لاس اینجلس، 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا کے سان برنارڈنو شہر کے ایک نارتھ پارک پرائمری اسکول میں آج ایک شخص نے فائرنگ کی جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس فائرنگ میں ایک خاتون ٹیچر کی موت ہوئی ہے ۔پولیس اورفائر بریگیڈ محکمہ کے حکام نے اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ گولی چلانے کے بعد اس شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسکول کے کلاس روم میں مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے دس بجے ہوا۔پولیس اسے قتل،خودکشی کا معاملہ بتا رہی ہے ۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ پولیس خاتون ٹیچر اور حملہ آور کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ سان برنارڈنو میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ جے روڈ بگرن نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے ۔واضح ر ہے کہ دسمبر 2015 میں سان برنارڈنو میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 21 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT