Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / کیلیفورنیا کے جنگلات میں مہیب آگ

کیلیفورنیا کے جنگلات میں مہیب آگ

آگ بجھانے 1,300 آتش فرو گاڑیاں مصروف  82,000 افراد کا تخلیہ
لاس اینجلس۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس کے مشرقی علاقوں میں آگ انتہائی شدت اختیار کرتے ہوئے دیگر علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے بعد کیلفورنیا کے گورنر نے ہنگامی حالات کا اعلان کرتے ہوئے وہاں موجود عوام کو فوری تخلیہ کرنے کا حکم دیا ہے اور اس طرح اب تک 82,000 افراد کا تخلیہ کیا جاچکا ہے۔ یہی نہیں بلکہ 34,500 عمارتوں کو بھی آگ سے متاثر ہونے کا اندیشہ لاحق ہے۔ گورنر جیری براؤن نے کیلیفورنیا کے تمام آتش فرو محکموں کو سان برنارڈینو کاؤنٹی میں لگی شدت کی آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے تاہم آگ بجھانے کیلئے 1,300 آتش فرو گاڑیوں کو مصروف رکھا گیا ہے، لیکن چہارشنبہ کی صبح تک بھی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

TOPPOPULARRECENT