Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / کیمرون برقعہ پر پابندی کے حامی

کیمرون برقعہ پر پابندی کے حامی

لندن 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے چہرہ کو ڈھانکنے پر امتناع عائد کردینے کی حمایت کی ہے جیسے اسکولوں، عدالتوں اور ملک کے بارڈر چیک پوائنٹس پر برقعہ پہننا، لیکن انھوں نے یہ بھی کہاکہ وہ ایسا کچھ اقدام نہیں کریں گے جس طرح فرانس نے اجتماعی پابندی عائد کردی ہے۔ کیمرون نے کہاکہ جب آپ کسی ادارہ کے ساتھ رابطہ قائم کررہے ہیں یا آپ عدالت میں ہیں یا آپ کو سرحد پر کسی کا چہرہ دیکھنا ضروری ہو تو میں ہمیشہ مجاز اتھاریٹی اور متعلقہ ادارہ کی تائید کروں گا کہ وہ مناسب اور معقول قواعد و ضوابط لاگو کرسکیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ حکومت برطانوی مسلمانوں کو کٹر پسند بننے سے روکنے کے سلسلہ وار اقدامات کا اعلان کرنے جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT