Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / کیمرون :زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک

کیمرون :زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک

یوآنڈے 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک کیمرون میں زہریلی شراب پینے سے 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشرقی شہر مندورو میں کل ایک پارٹی کے دوران گھر میں کشید کی گئی شراب پینے سے 21افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بیمار ہوئے چھ افراد کو علاج کے لیے ہاسپٹل میں داخل کرانا پڑا ہے ۔مقامی افسربرائے صحت رابرٹ بڈجیگ نے بتایا کہ شراب پینے کے بعد کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہونے لگا ا س کے بعد 14 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد علاج کے دوران فوت ہوگئے جبکہ کئی دیگر لوگوں کا ابھی علاج چل رہا ہے ۔ شراب میں الکوہل کی مقدار زیادہ تھی اور یہ گھر میں بنائی گئی تھی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے ۔

 

ترکی کے جنوب مشرقی شہر
وانکے کے میئر گرفتار
دیاربکیر (ترکی) 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک پولیس نے آج جنوب مشرقی شہر وانکے میئر کو حراست میں لے لیا۔ یہ اطلاع سلامتی ذرائع نے دی ہے ۔کرد جنگجوؤں سے رابطے ہونے کے الزام میں سیاست دانوں کو نشانہ بنانے کی مہم کے تحت ایک روز قبل علاقہ کے دو دیگر میئرس بھی گرفتار کئے گئے تھے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انقرہ حکومت نے ملک کے کرد آبادی والے جنوب مشرق میں سیرت اور مارڈی صوبوں کے بلدیاتی ادارے چلانے کے لئے منتخب میئرس کی جگہ منتظمین کو مقرر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT