Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کیمرون کا طالب علم منشیات فروخت میں گرفتار

کیمرون کا طالب علم منشیات فروخت میں گرفتار

ہیروئن، پاسپورٹس، سیل فونس اور نقد رقم ضبط، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) اسٹوڈنٹ ویزا کے ذریعہ ہندوستان پہنچ کر حیدرآباد میں منشیات فروخت کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گولکنڈہ اور ویسٹ زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی میں برنداون کالونی ٹولی چوکی سے ایک شخص 26 سالہ مک ڈونالڈ عرف لوئز کو گرفتار کرلیا جو سنٹرل آفریقن ممالک سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس نے اس کا تعلق کیمرون سے بتایا۔ لوئز کے قبضہ سے پولیس نے 90 گرام کوکین، 60 گرام ہیروئن، 2 پاسپورٹ، 7 سیل فون، 2 لیاپ ٹاپ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد نقد رقم دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ لوئز اسٹوڈنٹ ویزا پر حیدرآباد آیا تھا اوریوسف گوڑہ کے ایک کالج میں زیرتعلیم تھا۔ اسی دوران مالی حالت سے پریشان لوئز نے نائجیریائی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور ان کے نقش قدم پر پال نامی کونڈا پور کے ساکن شخص سے منشیات خریدنے لگا اور ضرورتمند گراہکوں کو جن کے داموں پر فروخت کرنے لگا یہ شخص 3 ہزار روپئے فی گرام کوکین خرید کر اس کو 5 ہزار روپئے فی گرام فروخت کرتا تھا۔ اس نے گراہکوں اور ان کی طلب کی پہچان کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT