Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / کیمرون کی مسجد میں خودکش حملہ، چار جاں بحق

کیمرون کی مسجد میں خودکش حملہ، چار جاں بحق

یوانڈے ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کیمرون کی ایک مسجد میں ہوئے خودکش دھماکے میں چار مصلیان جاں بحق ہوگئے۔ سیکوریٹی کے ذریعہ نے بتایا کہ پانچ روز قبل بھی اسی نوعیت کا ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ آج کا حملہ موضع گوئچیو میں کیا گیا جو شمال بعید کے علاقہ میں واقع ہے اور یہ علاقہ نائجیریا کی سرحد کے قریب واقع ہے جسے بوکوحرام کے دہشت گرد بھی اکثر و بیشتر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ خودکش حملہ میں اب تک چار افراد کی ہلاکت اور ایک فرد کے زخمی ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔ سیکوریٹی ذریعہ نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ صبح 6 بجے کے قریب کیا گیا اور اس وقت نماز فجر کا اختتام ہورہا تھا۔ حملہ آور تیزی سے مسجد کی جانب بھاگتا ہوا آیا اور اپنے جسم پر بندھے ہوئے ڈیٹونیٹر سے خودکو دھماکہ سے اڑا لیا۔

TOPPOPULARRECENT