Friday , July 21 2017
Home / دنیا / کیمیائی ہتھیاروں سے شام کو نجات دلانا ضروری : نتن یاہو

کیمیائی ہتھیاروں سے شام کو نجات دلانا ضروری : نتن یاہو

یروشلم ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے آج کہا کہ شام کو اس کے کیمیائی اسلحہ سے نجات دلانے کیلئے دنیا کو متحدہ کارروائی کرنا چاہئے۔ برطانیہ میں سرگرم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے خبر دی تھی کہ شامی حکومت کے جنگی طیاروں کے زہریلی  گیس حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے فوری بعد اسرائیل کے علاوہ سعودی عرب اور دیگر عرب و یوروپی ممالک نے شام کی سخت مذمت کی اور شام کو کیمیائی اسلحہ سے محروم کرنے کا مطالبہ کیا۔ شام نے سرکاری فوج کی طرف سے کسی قسم کے کیمیائی یا گیس حملے کی تردید کی ہے اور الزام عائد کیا کہ بشارالاسد حکومت کے باغیوں نے سرکاری فورسیس پر کیمیائی اسلحہ سے حملہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT