Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیندریہ ودیالیہ نے اسکول فٹبال چمپیئن شپ جیت لی

کیندریہ ودیالیہ نے اسکول فٹبال چمپیئن شپ جیت لی

حیدرآباد ۔ 26 اپریل ۔ (راست) اسپورٹس آتھاریٹی آف انڈیا کی سرپرستی اور اسکول اسپورٹس پرموشن فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایس ایس پی ایف انٹر اسکول فٹبال چمپیئن شپ 2016 ء کا اولین خطاب ٹورنمنٹ میں ناقابل تسخیر رہنے والی کیندریہ ودیالیہ اسکول حکیم پیٹ کی ٹیم نے حاصل کرلیا ہے ۔ سکندرآباد کے جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ فائنل میں فاتح ٹیم نے گولکنڈہ بوائز ہائی اسکول کو یکطرفہ مقابلہ میں 4-0 کی شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے امیت کمار نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ شوبھم سنگون نے بھی گول بناکر اسکور میں اضافہ کیا۔ فائنل میں ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق بین الاقوامی فٹبالر محمد حبیب مہمان خصوصی تھے جبکہ دھیان چند ایوارڈ یافتہ ایک اور سابق بین الاقوامی فٹبالر شبیرعلی اعزازی مہمان تھے ۔ مذکورہ افراد کے علاوہ شاستری کلب کے سکریٹری جئے سورج، ایم زیڈ خان ، ویویک سید حسین عابدی ، لیاقت الدین خان ، محمد شمیم اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی سید سعدی کے علاوہ اسپورٹس اتھاریٹی کے ڈی ایس ڈی او علیم خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT