Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / کینساس کے جنگل کی آگ فرو کرنے بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس تعینات

کینساس کے جنگل کی آگ فرو کرنے بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس تعینات

میڈیسن لاج (امریکہ) 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آتش فرو عملہ کینساس کی تاریخ اب تک کی سب سے بڑی بھڑکتی ہوئی آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس کی مدد لی گئی ہے تاکہ بھڑکتی ہوئی آگ پر پانی یا اولے برسائے جاسکیں۔ 4 یو ایچ ۔ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس کینساس نیشنل گارڈس سے عارضی طور پر حاصل کرکے اُنھیں آگ پر قابو پانے کی کارروائی کے لئے تعینات کردیا گیا ہے۔ جنگل میں گزشتہ منگل سے مسلسل آگ بھڑک رہی ہے جس کی وجہ سے اوکلاہوما اور جنوبی کینساس کے 1600 مربع کیلو میٹر کے رقبہ کی ہر چیز جل کر راکھ ہوچکی ہے۔ کم از کم دو مکان تباہ اور چند مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوئی سنگین انسانی زخمیوں کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کم از کم دو ہیلی کاپٹرس ڈھائی ہزار لیٹر بکٹ پانی بھڑکتی ہوئی آگ پر برساچکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے بموجب قومی گارڈس نے بھی آتش فرو ٹینکر ٹرکس کے ذریعہ زمینی سطح پر آگ بجھانے میں مدد شروع کردی ہے۔ آتش فرو عملہ کی توجہ ایک بار پھر جنوب مغربی رچیتا پر مرکوز ہے جہاں 1106 مربع کیلو میٹر رقبہ پر آگ بھڑک رہی ہے۔ قومی محکمہ موسمیات کے بموجب اوکلاہوما کی سرحد سے متصل جنگل میں آگ بھڑک رہی ہے۔ تاحال کل رات سے آج صبح تک 0.64 سینٹی میٹر بارش اور ژالہ باری کی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT