Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / کینسر بیداری کے پروگرام کیلئے برج خلیفہ گلابی قمقموں سے روشن

کینسر بیداری کے پروگرام کیلئے برج خلیفہ گلابی قمقموں سے روشن

دبئی۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو جاریہ ہفتہ گلابی رنگ کے قمقموں سے بقعہ نور بنادیا جائے گا تاکہ پستان کے کینسر سے متعلق بیداری اور فنڈس جمع کرنے کیلئے اسے علامتی طور پر استعمال کیا جاسکے۔ برج خلیفہ کے ڈیولپر ایمار پراپرٹیز کے مطابق گلابی قمقموں کو کل روشن کردیا جائے گا جس کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہے گا اور پھر آنے والے ہفتوں میں بھی اسی دن عمارت کو گلابی قمقموں سے روشن کردیا جائے گا جسے پنک اکٹوبرکے طور پر اور پستان کے کینسر سے متعلق بیداری کی مہم کے طور پر ہر سال منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں عمارت میں آنے والے وزیٹرس سے بھی خصوصی استدعا کی گئی ہیکہ وہ ان دو دنوں میں جب بھی آئیں تو گلابی رنگ کے کپڑے زیب تن کریں۔

TOPPOPULARRECENT