Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کینسر طبی کیمپ کا انعقاد

کینسر طبی کیمپ کا انعقاد

یلاریڈی ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کی سوگ چندہ تنظیم پورا سمیتی کے زیرنگرانی کینسر انسداد طبی کیمپ سیول کلب احاطہ میں منعقد کیا گیا جس میں عوام کی دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈاکٹر سریکانت انوپالاجسٹ سرجن کی صدارت میں 20 ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے 185 افراد کا طبی معائنہ کیا ‘ جن میں سات افراد کو کینسر ہونے کا انکشاف کیا گیا ‘ انہیں ابتدائی معائنہ کرنے کیلئے مفت طریقہ سے دوستوں کی ٹیم سے بات کرنے کا تیقن دیا ۔ اسموقع پر مستقر کے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر ناگیشور راؤ ‘ ڈاکٹر ماروتی راؤ اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT