Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کینسر کی غیر معیاری ادویات ،فارما کمپنیوں پر دھاوے

کینسر کی غیر معیاری ادویات ،فارما کمپنیوں پر دھاوے

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) کینسر جیسے مہلک مرض کی غیر معیاری ادویات کی تیاری اور فروخت کی اطلاعات پر تلنگانہ ڈرگ کنٹرول اتھاریٹی نے حیدرآباد کے اطراف و اکناف علاقوں میں 12 فارما کمپنیز پر بیک وقت دھاوے کرتے ہوئے وہاں سے ادویات کے نمونے حاصل کئے۔ ڈاکٹر اکن سبھروال ڈائرکٹر ڈرگ کنٹرول اتھاریٹی نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی دوا Vincristine جسے یہاں کی فارماسیوٹیکل کمپنیاں چین سے درآمد کرتے ہوئے حیدرآباد کی مارکٹ میں فروخت کررہی تھیں۔ اس اطلاع پر ڈرگ کنٹرول کے عہدیداروں نے ہٹرو لیابس لمیٹیڈ قاضی پلی، ڈاکٹر ریڈی لیاب بولارم، نیٹکو فارما لمیٹیڈ کتور اور دیگر کمپنیوں پر دھاوے کرتے ہوئے مذکورہ دوا کے نمونے حاصل کئے اور اُنھیں کولکتہ کے سنٹرل ڈرگ لیباریٹری کو روانہ کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ کئی فارماسیوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری کینسر کی دوا درآمد کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT