Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کینسر کے خاتمہ کیلئے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

کینسر کے خاتمہ کیلئے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

نظام آباد۔27ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مادر رحم میں کینسر کی بیماری کی جانچ کیلئے فزیوتھراپی یونٹ کے ذریعہ خواتین کا علاج کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر وینکٹ نے کیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہاسپٹل مادر رحم میں کینسر کے خاتمہ کیلئے ہیلت کیمپ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 30سال تا 60 سال عمر یافتہ خواتین تقریباً3.45 لاکھ ہے اور ان میں سے تین لاکھ افراد کے معائنہ کئے گئے مزید 40 ہزار خواتین کی اسکائننگ درکار ہے ۔ تشخیص کے دوران 3لاکھ 14 ہزار خواتین کی پازیٹیو رپورٹ حاصل ہوئی ہے باقی 2.26لاکھ خواتین صحت مند ہے ۔ آئی کے پی مپما کے ذریعہ اس بارے میں تشہیر ی پروگرام کو بھی انجام دیا جارہا ہے ضلع کے ضلع کلکٹر کی نگرانی میں 60 ہزار روپئے کی لاگت سے فزیو تھراپی یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور پانچ یونٹس قائم کئے گئے ہیں اور ضلع کلکٹر نے اپولو ہاسپٹل کے ڈاکٹر سائی لکشمی کے تعاون سے ڈاکٹر سنیتا ، ڈاکٹر کویتا ریڈی ، ڈاکٹر انجنا ، ڈاکٹر سری لتا، ڈاکٹر پلوئی، ڈاکٹر اوشونی ، ڈاکٹر انوشا، گائناکالوجیسٹوں کو فزیو تھراپی پر تربیت دی گئی اور مریضوں کو تشخیص ان کی نگرانی میں کی جارہی ہے ۔ کینسر کی نشاندہی ہونے پر آروگیہ شری کوآرڈنیٹر ڈاکٹر سنتوش کے ذریعہ ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT