Friday , July 21 2017
Home / دنیا / کینیا میں ہاسپٹلس ڈاکٹروں کی ہڑتال

کینیا میں ہاسپٹلس ڈاکٹروں کی ہڑتال

نیروبی۔ 15فروری (رائٹر) مشرقی آفریقی ملک کینیا میں عدالت کیجانب سے اپنے افسران کو سزا دیئے جانے کیخلاف خانگی دواخانوں اور ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں نے 48 گھنٹہ کی ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ جیکولین کیتول نے کل بتایا کہ چونکہ عدالت نے طبی افسران کو سز ا دی ہے اس سے ناراض خانگی کلینکوں اور ہاسپٹلس کے ڈاکٹروں نے احتجاجاً 48 گھنٹہ کی ہڑتال کردی ہے جو آدھی رات سے شروع ہوگی۔ کینیا میڈیکل پریکٹیشنرز اور دانتوں کے ڈاکٹروں کی یونین کے اہلکاروں کو عدالت کی حکم عدولی کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT