Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / کینیڈا میں آتشزدگی بے قابو ‘ جسامت دگنی ہوگئی

کینیڈا میں آتشزدگی بے قابو ‘ جسامت دگنی ہوگئی

4لاکھ 94ہزارایکڑ رقبہ پر جنگل میں آگ ‘ پڑوسی علاقوں سے 25ہزار کے تخلیہ کا آغاز
فورٹ میک مرے ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خوفناک جنگل کی آگ جس نے کینیڈا میں تباہی مچادی ہے دوگنی جسامت کی ہوگئی ۔ عہدیداروں نے اطلاع دیا تھا صورتحال ہلبرٹا کے تیل کے علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے ناقابل قیاس خطرہ پیدا ہوگیاہے ۔ یہ ایک بڑی آگ ہے جو بے قابو اور خطرناک ہوچکی ہے ۔ وزیر عوامی تحفظ بالپ یوڈریل نے کہا کہ بھڑکتی ہوئی آگ لندن سے زیادہ وسیع علاقہ پر پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر فورٹ میک مرے کا تخلیہ کروا دیا گیا ہے ۔تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے شعلے مشرق کی طرف بڑھ رہے ہیں جب کہ ان کا آغاز تیل کے شہر میں ہفتہ کی رات دیر گئے ہوا تھا ۔ تقریباً 25ہزار افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ‘انہیں یا تو طیاروں کے ذریعہ یا برائے سڑک قافلوں کے ذریعہ تخلیہ کروایا جارہا ہے ۔ جنگل کی آگ کی جسامت ایک دن میں دوگنی ہوگئی ہے ۔4لاکھ 94 ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقہ پر آدھی رات کے وقت آگ بھڑک رہی تھی جس میںمسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ البرٹا ہنگامی حالات انتظامی محکمہ نے ہفتہ کی رات دیر گئے تازہ ترین اطلاعات فراہم کرتے ہوئے یہ خبردی۔

آتشزدگی انتہائی شدید ہے ۔ رطوبت کی کمی بلند درجہ حرارت جو تقریباً 30درجہ سلسیس ہے اور 40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے جنگل کی آگ کو بھڑکادیا ہے اور دو مہینوں کے قحط کی وجہ سے شعلوں کے بھڑکنے میں مدد ملی ہے ۔ اس کے باوجود مثبت خبر یہ ہے کہ عہدیداروں نے آگ سے راست مربوط کوئی ہلاکت کی اطلاع نہیں دی ۔ اس آگ کا آغاز تقریباً ایک ہفتہ قبل ہوا تھا ۔ اب بھی زیادہ ٹھنڈی اور مرطوب ہوا کی وجہ سے بارش ہوجائے تو آگ بجھانے میں آئندہ دنوں میں مدد مل سکتی ہے ۔ البرٹا کی آتشزدگی خدمات کے ڈائرکٹر چارڈ موریسن نے کہا کہ ہمیں زبردست بارش کی ضرورت ہے اور انتباہ دیا کہ ہلکی بوچھاروں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ واحد خوشخبری یہ ہے کہ آگ شعلوں کو قلعہ میک مرے تیل کے کنوؤں سے دور ہٹارہی ہے ۔ یہ تیل کے کنویں شمال مشرق میں واقع ہے اس لئے عوام کو شدید نقصان پہنچنے کا کم خطرہ ہے ۔ حکومت نے البرٹا میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے ۔ حالیہ اچھی  خبر یہ ہے کہ پولیس کا قافلہ جو جنوب سے محفوظ علاقہ کو برائے قلعہ میک مرے لوگوں کو منتقل کررہا تھا آج صبح سے اس نے اپنے کام کا احیاء کردیا ہے ۔پولیس چہرے پر نقاب لگائے ہوئے ہیں اور 25کاروں کے قافلے میں لوگوں کو منتقل کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT