Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / کینیڈا میں برفانی تود ے گرنے سے پانچ ہلاک

کینیڈا میں برفانی تود ے گرنے سے پانچ ہلاک

ٹورنٹو، 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وینکوور میں برفانی تودے گرنے کی زد میں آنے سے پانچ جنوبی کوریائی شہریوں کی موت ہو گئی۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ہمیں ہفتہ کو فون پر اطلاع ملی کہ شمالی وینکوور کے لائنز وادی کے علاقے میں برفانی تودے گرنے سے کچھ مسافر اس کی زد میں آ گئے ۔ مسافروں کے قدموں کے نشان کے سہارے ان کی تلاشی کے بعد چار نعشوں کو برآمد کیا گیا۔راحتی امدادی ٹیم کے ایک رکن کے مطابق شاید تیز برفیلی ہواؤں کی وجہ سے یہ لوگ 1640 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT