Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / کینیڈا میں سیلاب کی تباہ کاری سینکڑوں افراد بے گھر

کینیڈا میں سیلاب کی تباہ کاری سینکڑوں افراد بے گھر

مانٹریال،4مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے کیوبیک صوبے میں شدید بارش کے بعد شہروں میں پانی داخل ہونے سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے ، وہیں سیکورٹی افسران کا خیال ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کے بعد یہاں آبی سطح میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔شہر کی ایک ترجمان نے کل بتایا کہ اس ہفتے شدید بارش کے بعد کیوبیک کے سب سے بڑے شہر مانٹریال کے مغربی حصہ کے دو مضافات سمیت کئی جگہوں پر پانی گھس گیا۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مانٹریال کے میئر ڈینس کوڈیر نے چھوٹے جزائر اورمضافات میں رہنے والے لوگوں کو اپنے مکانات کو چھوڑنے کی اپیل کی تھی۔ریڈیو کینیڈا کی طرف سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق کئی امدادی اور ریلیف کارکنان کیوبیک صوبے کے گٹینیو شہر کے قریب پانی سے بھرے سڑکوں پر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ وہیں گٹینیو شہر کے 300 مکانات کے باشندوں کو فوری طور پر مکانات چھوڑنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT