Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / کینیڈا میں مخالف اسلام مہم قابل سزاء جرم ہوگا

کینیڈا میں مخالف اسلام مہم قابل سزاء جرم ہوگا

اُٹاوا۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت کینیڈا اسلام اور اسلامو فوبیا کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پہلی مرتبہ قانون سازی کے ذریعہ اسے قابل سزاء جرم بنانے پر غور کررہی ہے ۔ اس ضمن میں ایک عرضی دارالعوام میں پیش کی جانے والی ہے بشرطیکہ اس کی تائید میں کم از کم ایک لاکھ دستخطیں حاصل ہوں۔ ویب سائیٹ pettition411.ca کے ذریعہ اس عرضی کی تائید میں دستخط کرسکتے ہیں۔ یہ مہم 6 اکٹوبر تک جاری رہے گی جس کے بعد حکومت کینیڈا مناسب فیصلہ کرے گی ۔
چین میں ماہ جولائی میں
آفات سماوی میں 612 ہلاک
بیجنگ ۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں گزشتہ ماہ سیلاب ، طوفان اور دیگر ارضیاتی تباہیوں کے سبب زائد از 600 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور 35 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ وزارت شہری اُمور نے آج کہا کہ سارے چین میں زائد از 1.87 ملین مکانات کو نقصان پہونچا یا وہ بالکلیہ تباہ ہوگئے ۔ علاوہ ازیں آفات سماوی نے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا جس سے معاشی نقصان ہوا اور مہنگائی بڑھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT