Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / کینیڈا میں ممکنہ دہشت گرد حملوں پر سخت چوکسی

کینیڈا میں ممکنہ دہشت گرد حملوں پر سخت چوکسی

اوٹاوہ ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں اس وقت شدید چوکسی پائی جارہی ہے کیونکہ یہاں کے مشہور شہروں پر دہشت گردانہ حملوں کے اندیشے پائے جاتے ہیں۔ دولت اسلامیہ کی جانب سے کینیڈا کے شہروں کو بھی نشانہ بنانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ پبلک سیفٹی سنٹر رالف گوڈالے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ڈر اور خوف کے علاوہ عدم تحفظ کے کوئی آثار نہیں ہیں تاکہ ملک بھر میں چوکسی کا جو موقف اختیار کیا گیا ہے، اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ اگر دہشت گرد حملوں سے متعلق کوئی تازہ ترین معلومات ہمیں مل جائے تو ہم فوراً کینیڈین عوام کو مطلع کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ عوام کے تحفظ کیلئے مناسب اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ کینیڈا میں یہ چوکسی دراصل اس لئے اختیار کی جارہی ہے کہ حکام نے جنیوا میں متعدد مشتبہ جہادیوں کے خلاف جن کا مبینہ طور پر دولت اسلامیہ سے رابطہ تھا، کارروائی کی تھی جس کے بعد کینیڈا اور شمالی امریکہ کے دیگر شہروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ شکاگو، ٹورنٹو اور جنیوا دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT