Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / کینیڈا میں پہلی مسلمان خاتون وزیر مقرر

کینیڈا میں پہلی مسلمان خاتون وزیر مقرر

اوٹاوہ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی نئی حکومت نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کے گذشتہ روز حلف کے بعد حکومتی امور کی انجام دہی شروع کر دی۔ اس طرح کینیڈا کے نو برس تک وزیر اعظم رہنے والے سٹیفن ہاربر کا دور حکومت اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔کینیڈا کے 23 ویں وزیر اعظم کی حلف برداری اوٹاوہ صوبے میں ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں عام شہریوں کو شرکت کی اجازت تھی جو اس حوالے سے پہلی اور منفرد تقریب تھی۔30 رکنی کابینہ میں نصف تعداد خواتین کی ہے۔ لبرل پارٹی کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کرنے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نے اپنی تیس رکنی کابینہ میں نصف وزراء خواتین کو مقرر کیا ہے۔ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افغانستان میں پیدا ہونے والی ‘مریم منصف’ مسلمان خاتون کو بھی کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔ وہ کینیڈا کی فیڈرل پارلیمنٹ میں ٹورنٹو شہر سے رکن منتخب ہوئیں۔وزیر اعظم کے بعد لبرل پارٹی کے سابق سربراہ سیٹفن ڈیون کو کابینہ کا سب سے وزارت امور خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔نئے وزیر اعظم جاریہ مہینے کی 15تاریخ کو اپنا پہلا غیر ملکی دورہ ترکی سے شروع  کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT