Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / کینیڈا کا سکھ شہری پیرس حملہ کا دہشت گرد

کینیڈا کا سکھ شہری پیرس حملہ کا دہشت گرد

سوشیل میڈیا پر غلط تصویر، اخبار کی معذرت خواہی
ٹورنٹو ؍ لندن ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے ایک بے قصور جرنلسٹ کو غلطی سے پیرس حملہ میں ملوث ملزم ظاہرکیا گیا ہے۔ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور اسپین کے ایک اخبار نے یہ تصویر شائع کرتے ہوئے اسے دہشت گرد قرار دیا۔ میڈرڈ کے لاریزن اخبار نے کینیڈا کے فری لانس جرنلسٹ ویریندر جوبل کی تصویر شائع کرتے ہوئے کیپشن لکھا ’’دہشت گردوں میں ایک‘‘۔ اخبار نے لکھا کہ دہشت گردوں میں ایک شام کے پناہ گزینوں کے ساتھ ایران میں داخل ہوا۔ حملہ آوروں کی عمر 15 اور 18 سال کے درمیان تھی اور وہ تین ٹیموں کی شکل میں موجود تھے۔ تاہم اخبار نے بعدازاں معذرت خواہی کرلی۔ ویریندر جوبل کی اصل تصویر میں وہ آئی پیاڈ تھامے ہوئے تھا لیکن فوٹوشاپ پر اسے ایڈٹ کرتے ہوئے آئی پیاڈ کو اس طرح پیش کیا گیا کہ وہ ’’قرآن مجید اور خودکش لباس‘‘ دکھائی دے رہا تھا۔ یہ تصویر جب سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی تو جوبل نے اصل تصویر ثبوت کے ساتھ پیش کی اور کہا کہ پیرس حملوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ وہ آج تک پیرس نہیں گیا اور وہ ایک سکھ ہے جو پگڑی باندھے ہوئے ہیں۔ وہ کینیڈا میں رہتا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس کی تصویر کو کس نے ایڈٹ کیا اور ایسا کیوں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT