Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / کینیڈا کے وزیردفاع سجن کی جیٹلی سے ملاقات

کینیڈا کے وزیردفاع سجن کی جیٹلی سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور کینیڈا نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سلامتی سے متعلق تعاون کو بڑھانے کے بارے میں آج سیرحاصل بات چیت کی۔ وزیردفاع ارون جیٹلی اور ان کے کینیڈا کے ہم منصب ہرجیت سنگھ سجن نے سیکوریٹی روابط کو گہرائی دینے کے امکانات پر غور کیا۔ سجن سات روزہ دورہ ہند پر کل یہاں پہنچے۔ کینیڈا کے وزیردفاع کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ سجن جو سکھ ہیں، اپنے دورہ ہند کے دوران امرتسر، چندی گڑھ اور ممبئی کا بھی سفر کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT