Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے مسلمانوں کیساتھ افطار کیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے مسلمانوں کیساتھ افطار کیا

ٹورنٹو ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) جسٹن ٹروڈونے کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ پہلا روزہ افطار کیا ۔اس موقع پر وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ اس سے قبل رمضان المبارک کی آمد پر کینیڈین وزیراعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ مسلمانوں سمیت مسلم اْمہ کو ماہِ مقدس کی مبارکباد بھی دی تھی۔جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کو سلام کیا اور کہا کہ یہ مہینہ رحمت اور ایک دوسرے کی مدد کا مہینہ ہے۔انہوں نے اس سے پہلے کینیڈا کی ایک مسجد کا دورہ بھی کیا تھاجہاں ٹروڈو نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر بریانی بھی کھائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT