Monday , September 25 2017
Home / دنیا / کینیڈین شہر کا آتشزدگی کے بعد تخلیہ

کینیڈین شہر کا آتشزدگی کے بعد تخلیہ

مونٹریال۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈین شہر فورٹ میک کورے کی ایک لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی میں سے اکثریت کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ آگ نے آئیل سینڈس خطہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس طرح البرٹا صوبہ کا یہ اب تک کا سب سے بڑا تخلیہ ہوگا۔ البرٹا ایمرجنسی سرویسیس کے اعلان کے مطابق فورٹ میک کورے کا تخلیہ کروانے کا حکم جاری کیا جاچکا ہے کیونکہ شمالی حصہ میں جو آگ لگی ہے، اس کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ فورٹ میک کورے تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ ایک نوٹس میں عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے اپنی گاڑیاں چلائیں اور کسی بھی ایمرجنسی گاڑیوں کو آگے نکلنے کا موقع دیں جبکہ ایرپورٹ کھلا رہنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT