Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / کیوبا کے کچھ خوشگوار، کچھ ناخوشگوار دورہ کے بعد اوباما کی ارجنٹینا آمد

کیوبا کے کچھ خوشگوار، کچھ ناخوشگوار دورہ کے بعد اوباما کی ارجنٹینا آمد

بیونس آئرس۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیوبا میں سرد جنگ کے خاتمہ کی کوشش کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کرنے والے امریکی صدر بارک اوباما آج صبح ارجنٹینا پہونچے۔ ارجنٹینا بھی کیوبا کی طرح ایک لاطینی امریکی ملک ہے جس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ کشیدہ ہی رہے۔ راول کاسٹرو کے ساتھ اوباما نے چند تاریخی ملاقاتوں جن میں بعض ملاقاتیں اتنی خوشگوار اور دلکش نہیں رہیں جتنا کہ توقع کی جاتی رہی تاہم ارجنٹینا کے صدر ماریشیو ماکری سے ملاقات کریں گے جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ باہمی تجارت کے معاملہ میں انتہائی دوستانہ رویہ کے حامل ہیں۔ برسلز میں ہوئے خونریز دھماکوں کے تناظر میں ارجنٹینا میں اوباما کی آمد پر سکیورٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ماریشیو نے گزشتہ سال ڈسمبر میں ہی اقتدار سنبھالا تھا۔ اوباما کل صبح ارجنٹینا کے ڈکٹیٹرس کے ذریعہ ناراض افراد کے خلاف چھیڑی گئی۔ ’’ڈرٹی وار‘‘ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اوباما آج صبح کی اولین ساعتوں میں خاتون اول مشیل اوباما دونوں بیٹیوں اور اپنی ساس کے ساتھ یہاں پہونچے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ سوسانہ مالکورا نے کیا۔ بعدازاں وہ صدر ماریشیو سے مذاکرات کے بعد بیونس آئرس میٹروپولیٹن کیتھڈرل میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد وہاں کے مقامی افراد سے ملاقات کریں گے۔ اوباما کے اعزاز میں سرکاری طور پر عشائیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT