Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / کیوبا ۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت: اوباما باقاعدہ تجارتی پروازوں کا احیاء

کیوبا ۔ امریکہ تعلقات میں پیشرفت: اوباما باقاعدہ تجارتی پروازوں کا احیاء

واشنگٹن ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیوبا کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اختلافات ہنوز برقرار ہیں ۔ صدرامریکہ بارک اوباما نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کی پہلی سالگرہ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوانا میں امریکی سفارت خانہ پر آج سے دوبارہ ستاروں بھرا پرچم لہرائے گا ۔ امریکی عوام کیوبا کا دورہ کریں گے اور کیوبا کے عوام سے روابط قائم کریں گے ۔ گزشتہ 50 سال میں پہلی بار ایسا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کی حکومت سے ہمارے اختلافات برقرار ہیں لیکن تمام مسائل پر راست بات چیت کی جائے گی اور ہم ہمیشہ انسانی حقوق اور عالمی اقدار کی دنیا بھر میں تائید جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی راتوں رات نہیں آتی ۔ معمول کے حالات کی بحالی کافی طویل سفر ہوتا ہے ۔ اوباما نے کہا کہ تاہم گزشتہ 12 مہینے کے دوران تمام شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہوچکی ہے اور ہم ایک درخشاں مستقبل کی امید رکھتے ہیں ۔ امریکہ نے آج اعلان کیا کہ کیوبا کو اور وہاں سے باقاعدہ تجارتی پروازوں کا احیاء تازہ ترین اقدام ہے جس سے سرد جنگ کے دور کے دونوں دشمنوں کے درمیان گرمجوش تعلقات اظہار ہوتا ہے ۔ /16 ڈسمبر کو امریکہ اور کیوبا میں باہمی انتظامات کئے تھے تاکہ فضائی خدمات دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ بنائی جاسکیں ۔ امتناع کی برخواستگی پر امریکی کانگریس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ اس سے کیوبا کے عوام کی زندگیوں میں بہتری پیدا ہوگی ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی پروازوں کے راست باقاعدہ آغاز کا فیصلہ کل رات کیا گیا تھا ۔ ایک عہدیدار نے سی این این پر کہا کہ دیگر اقدامات جیسے وفاقی ہوا بازی انتظامیہ کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہئیے کہ حفاظتی انتظامات اور قواعد کی پابندی کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT