Tuesday , April 25 2017
Home / عرب دنیا / کیوبک مسجد کے شہداء کی یاد میں ریالی

کیوبک مسجد کے شہداء کی یاد میں ریالی

کیوبک سٹی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ہفتہ یہاں کی مقامی مسجد میں ہوئی فائرنگ کے 6شہداء کی یاد میں سینکڑوں افراد نے آج برف اور شدید سردی کے باوجود ایک پرامن ریالی نکالی تاکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔ اس ریالی میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ ریالی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں جو بیانر تھامے تھے ، اس پر اسلاموفوبیانہیں، امن کا پیغام، اپنے دلوں کو کھولیں اور دہشت گردی ناقابل قبول جیسے پیغامات موجود تھے۔ واضح رہیکہ کیوبک مسجد واقعہ کے مشتبہ 27 سالہ الیگزینڈر بیسینٹ نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس پر 6 افراد کا قتل اور 5 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT