Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیوریٹر میچ کا نتیجہ طئے نہیں کرتا : دلجیت

کیوریٹر میچ کا نتیجہ طئے نہیں کرتا : دلجیت

چندی گڑھ ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے صحت مند مسابقت والی پچس نہ ہونے پر تنقیدوں کا نشانہ بننے والے دلجیت سنگھ جو بی سی سی آئی کی پچس اینڈ گراؤنڈس کمیٹی کے چیرمین ہیں ، اُنھوں نے آج کہا کہ کیوریٹر کوئی میچ کا نتیجہ طئے نہیں کرتا ۔ ہم ہمیشہ بچوں کو سکھاتے ہیں کہ کیوریٹر پر کچھ بھی منحصر نہیں ہوتا ، وکٹ پر کھلاڑیوں کا کھیل ہی میچ کانتیجہ برآمد کرتا ہے کہ وہ حالات کا کس انداز میں فائدہ اُٹھاتے ہوئے کھیلتے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی کی کوٹلہ وکٹ اچھی کرکٹ پچ ثابت ہوگی ۔
مجھے بھی رائے زنی کا حق ہے : ہیڈن
ممبئی۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق آسٹریلیائی اوپنر میتھیو ہیڈن نے حالیہ ناگپور ٹسٹ کی وکٹ پر تنقیدوں کے جواب میں روی شاستری کے طنز پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’’103 ٹسٹ میچز کھیلنے کے بعد مجھے بھی کرکٹ کی بہتری کیلئے رائے دینے کا حق ہے‘‘۔ ہندوستان نے یہ میچ لگ بھگ ڈھائی دن میں جیت لیا جس کے بعد دنیائے کرکٹ کے مختلف گوشوں سے پچ کی نوعیت پر تنقیدیں ہوئیں۔ ہیڈن نے یہاں ایک ایونٹ میں شرکت کے موقع پر کہا کہ انھوں نے پچ کے بارے میں جو کچھ کہا وہ اس کھیل سے محبت کی بناء تھا ۔

TOPPOPULARRECENT