Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیون پیٹرسن کے انگلینڈ میں کرکٹ کیریئر کا خاتمہ

کیون پیٹرسن کے انگلینڈ میں کرکٹ کیریئر کا خاتمہ

لندن۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کاؤنٹی سرے کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ سے اخراج پر کیون پیٹرسن کے انگلش کیریئر کے خاتمے کی تصدیق ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سرے کے ساتھ سفر اچھا رہا اور وہ اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر قدم پر انہیں آگے بڑھنے کی تحریک دی۔ یہ ان کا انگلینڈ میں آخری میچ تھا کیونکہ مختصر طرز کے کرکٹ کے ٹورنمنٹ سے ان کی ٹیم باہر ہوگئی تو ان کا انگلینڈ میں سفر بھی ختم ہوگیا ہے اور وہ مزید کرکٹ جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔

ساکر اکیڈیمی آف حیدرآباد کا کوچنگ کیمپ
حیدرآباد۔ 27 اگست (ای ۔میل) فیفا کے اے لائسنس یافتہ کوچ ای ایس شیام کے بموجب ساکر اکیڈیمی آف حیدرآباد کی جانب سے بنیادی سطحوں پر ابھرتے کھلاڑیوں کو بہتر ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے لارڈس آف سیون ہلز ٹرف گراؤنڈ ماریڈ پلی میں یکم ستمبر سے کوچنگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں 6، 8، 10اور 15 سالہ گروپ میں ٹریننگ دی جائے گی۔ مزید تفصیلات 8186852815 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT