Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشتبہ قرار

کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشتبہ قرار

دبئی۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام )  پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے بولرکیون کوپر کا ایکشن مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سوپر لیگ میں کسی بولر کا ایکشن مشتبہ پایا گیا ہے۔27 سالہ کرکٹر نے ابھی تک عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہیں کی لیکن وہ اپنی آبائی ٹیم ٹرینیڈا اینڈ ٹوباگو کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ کوپر کا ایکشن دبئی میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا۔ پی ایس ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوپر کو ابھی صرف انتباہ دیا گیا  ہے۔ انتباہ ملنے کے بعد بھی کسی بولر کا ایکشن دوبارہ مشکوک قرار پایا تو اسے پی ایس ایل کے باقی میچوں میں بولنگ کیلئے معطل کردیا جائے گا ۔

 

فیڈرر اور واؤرنکا اٹلی کیخلاف مقابلوں سے دستبردار
زیورخ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام )سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹانسلاس واؤرینکااٹلی کیخلاف ڈیوس کپ  مقابلوں میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ ڈیوس کپ کے مقابلے آئندہ ماہ اٹلی میں ہونگے تاہم دوسرفہرست کھلاڑی راجر فیڈرر اور  وارنکا سوئس ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ سوئس ٹیم کی کپتانی سورین لیوتھی کرینگے جبکہ ٹیم میں ہنریلاسونن،مارکو چیڈین لی،اینڈرین بوسل اور انٹوینی بیلر شامل ہیں۔ راجر فیڈرر گھنٹے کی سرجری سے صحتیابی کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ  وارنکا ریو اولمپکس کی تیاری کی وجہ سے ڈیوس کپ میں شرکت نہیں کررہے۔ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد فیڈرر زخم سے پریشان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT