Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیوواس کی برازیل اوپن میں خطابی ہیٹ ٹرک

کیوواس کی برازیل اوپن میں خطابی ہیٹ ٹرک

ساؤ پالو۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اروگوئے کے پابلو کیوواس نے بارش کی وجہ سے 24 گھنٹے تک موخر فائنل مقابلے میں اسپین کے البرٹ راموس ونولاس کو 6۔7، 6۔4 ،6۔4 سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ برازیل اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔مرد سنگلز کا فائنل مقابلہ مسلسل بارش سے متاثر رہا اور اتوار کی رات کو میچ کو 7۔6 ،3۔3 کے اسکور پر روک دینا پڑا اور بالآخر یہ میچ 24 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ختم ہوا۔میچ کے دوبارہ شروع ہونے پر دنیا کے 33 ویں نمبر کے کھلاڑی نے دوسرا سٹ 6۔4 سے جیتا اور پھر تیسرا سٹ بھی اسی فرق سے جیت کر دوسرے سیڈ ہسپانوی کھلاڑی کو خطاب سے محروم کر دیا۔24 ویں رینکنگ البرٹ اور کیوواس کے درمیان یہ فائنل مقابلہ تقریبا تین گھنٹے تک چلا اور کیوواس نے جیت کے ساتھ اپنے کیریئر کا چھٹا خطاب جیت لیا۔
سہواگ کا ٹویٹر پر ایک اور شوشہ
نئی دہلی ۔7مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ویریندر سہواگ نے ٹوئٹر پر ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے سبکدوش ہونے کی اطلاع دیکر شائقین کو چونکا دیا ۔ سہواگ نے لکھا ویرات کل سبکدوش ہو رہے ہیں ۔ پرانے جہاز مرتے نہیں ان کی روح زندہ رہتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کیلئے آئی این ایس ویراٹ کا حوالہ دیا جو ہندوستان کا ایک ایرکرافٹ بردار بحری جہاز ہے جس کو 30 سالہ خدمات کے بعد بحریہ سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT