Thursday , June 29 2017
Home / بچوں کا صفحہ / کیویز Kiwis

کیویز Kiwis

کیویز کی خصوصیات : ٭ ان کا وزن 1.3 کلو گرام تک ہوتا ہے اور ان کا قد 12 انچ یعنی ایک فٹ ہوتا ہے ۔ ٭ یہ پرندے اُڑ نہیں سکتے ۔ ٭ ان کے پنجوں میں تین انگلیاں ہوتی ہیں اور ٹانگیں چھوٹی ہوتی ہیں۔٭ کیوی کی مادہ نر سے بڑی ہوتی ہے ۔ ٭ یہ نیوزی لینڈ میں پائے جاتے ہیں  اور ان کا قومی نشان ہیں٭ ان کی 3 نسلیں پائی جاتی ہیں۔ ٭ ان کے جسم کے پر بالوں کی طرح باریک ہوتے ہیں اور دم نہیں ہوتی ۔٭ ان کی چونچ لمبی ہوتی ہے جو کہ آگے سے تھوڑی سی مڑی ہوتی ہے اور ناک کے پاس سے نرم ہوتی ہے ۔ ٭ ان کے جسم کا رنگ سلیٹی بھورا ہوتا ہے۔ ٭ یہ پرندے زیادہ تر جھاڑ جنگلوں میں پائے جاتے ہیں ۔ ٭ یہ پرندے اپنی جگہ نہیں بدلتے ۔ ٭ یہ عام طور پر اپنا گھونسلہ لمبی سرنگوں میں بتاتے ہیں جسے نر کھودتے ہیں۔ ٭ مادہ ایک وقت میں 2 انڈے دیتی ہے جو کہ بڑے اور زردی والے ہوتے ہیں جن کا وزن 0.5 کلو گرام ہوتا ہے ۔ ٭ انڈوں کو نر کیوی 74 سے 84 دنوں میں سیتے ہیں ۔ ٭ یہ پرندے خوراک تلاش کرنے کیلئے ایک خاص قسم کی سونگھنے کی حس استعمال کرتے ہیں جو کہ پہلے ہی سے ان میں موجود ہوتی ہے ۔ ٭ یہ عام طور پر پھل اور پودوں کے بیچ کھاتے ہیں اور ان کے علاوہ بہت سے زمینی کیڑے بھی ان کی خوراک ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT