Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیویٹوا کا فرنچ اوپن میں شرکت پر غور

کیویٹوا کا فرنچ اوپن میں شرکت پر غور

پراگ۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چیک جمہوریہ کی ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹووا نے28 مئی کو شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں کھیلنے پر غور شروع کردیا۔ گھر پر چوری کے دوران نامعلوم شخص نے مزاحمت پر انہیں چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا تھا، ان کے ہاتھ پر چوٹ تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے کہا کہ ان کا نام رولینڈ گیروس کی فہرست  میں شامل ہوگا اور ان کی صحت میں بہتری کا عمل بھی اچھا ہے جبکہ وہ اپنے پسندیدہ ایونٹس میں سے ایک میں حصہ لینے کیلئے پرعزم ہیں۔

سری سنت کی درخواست پر بی سی سی آئی کا سخت جواب
نئی دہلی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تاحیات پابندی کا شکار متنازعہ فاسٹ بولر ایس سری سنت کی درخواست پر بی سی سی آئی نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر جو تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے، وہ ختم نہیں کی جائے گی ۔ بی سی سی آئی نے بولر کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان پر عائد تاحیات پابندی کو برخاست کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT