Thursday , September 21 2017
Home / پاکستان / کیویٹوا کی فوری واپسی ناممکن

کیویٹوا کی فوری واپسی ناممکن

پراگ  ۔22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی پیٹرا کویٹووا کی مسابقتی ٹینس میں واپسی کیلئے قطعی وقت دینے سے معذرت کرلی گئی۔ واضح رہے کہ تین ماہ قبل نامعلوم شخص نے گھر میں چوری کے دوران چاقو کا خطرناک وار کر کے انہیں شدید زخمی کردیا تھا۔ ترجمان کاریل ٹائیکل کے مطابق دو مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن بحالی صحت کی جانب گامزن ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر چوٹ بھی بہتر ہو چکی اور وہ روز مرہ کے کام بھی کر رہی ہیں لیکن فی الوقت اس میں اتنی طاقت نہیں کہ کھیل کی سختی کو برداشت کر سکے۔

TOPPOPULARRECENT