Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کے دفتر پر حملہ کی ویڈیو دیکھی اور اُسے ضبط کیاtv 4

کے دفتر پر حملہ کی ویڈیو دیکھی اور اُسے ضبط کیاtv 4

جرم میں استعمال کی گئی بندوق کی نشاندہی ، تحصیلدار آفس کے سینئر اسسٹنٹ کا بیان قلمبند
حیدرآباد ۔ 9فبروری ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ حملہ کی سماعت روزانہ کی اساس پر جاری ہے اور آج ایک اور گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ۔شیخ پیٹ منڈل تحصیلدار آفس کے سینئر اسسٹنٹ نے ساتویں اڈیشنل میٹرو پولیٹن سیشن جج کے اجلاس پر اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ 9 مئی سال 2011کو اُسے سنٹرل کرائم اسٹیشن طلب کیا گیا تھا جہاں پر ایک پولیس عہدیدار سرینواس نے اس کے ساتھی وینکٹیش جو کلکٹرآفس کا ملازم ہے کے ہمراہ 4ٹی وی کے دفتر جانے کیلئے کہا ‘ دونوں نے ٹی وی کے دفتر پہنچ کر رفیع سے ملاقات کی اور اس نے یہ بتایا کہ اکبر الدین اویسی کے پروگرام کی ویڈیو اس کے پاس موجود ہے اور حملہ کی ویڈیو بھی ہے ۔ رفیع نے ویڈیو کیسٹ چلاکر بتایا ۔ سینئر اسسٹنٹ بی سرینواس نے بتایا کہ انہوں نے ایک تا دیڑھ منٹ حملہ کی ویڈیو دیکھی اور بعدازاں اس کی سی ڈی ان کی موجودگی میں ضبط کی گئی ۔ بعدازاں پولیس نے اس ضبطی کی پنچ نامہ کیا جس پر انہوں نے دستخط کئے ۔ گواہ نے عدالت میں اپنی دستخط کی تصدیق کی ۔ گواہ نے بتایا کہ 13مئی سال 2011ء کو ایم آر او کی ہدایت پر وہ دوبارہ سی سی ایس گیا جہاں پر ایک اور ملازم وینکٹیشور موجود تھا ۔ پولیس عہدیدار سرینواس نے ایک شخص کو بتایا جس نے ارتکاب جرم کا اقبالی بیان دیا ‘ پولیس عہدیدار نے اس شخص کے زخم بھی بتائے ۔ پولیس عہدیداروں نے زخمی شخص کے روبرو بعض ہتھیار رکھے جس میں اس نے جرم میں استعمال کئے ہوئے بندوق کی نشاندہی کی اور بتایا کہ دو راؤنڈ کارتوس کا استعمال کیا گیا اور تین موجود ہیں ۔ پولیس تحویل میں موجود شخص نے یہ بھی بتایا کہ اس کی بندوق لائسنس یافتہ ہے ۔ گواہ نے عدالت میں ملزم کی نشاندہی کی ۔ گواہ کے بیان کو ملتوی کردیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT