Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کے سری کرشنا پریہ کی فائنل میں رسائی

کے سری کرشنا پریہ کی فائنل میں رسائی

حیدرآباد ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) باوقار ملیالا منورما آل انڈیا سینئر رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ 2016ء کے فائنل تک کے سری کرشنا پریہ کی رسائی ہوئی ہے۔ پریہ نے تھریسور (کیرالا) میں جاری ایونٹ میں جی وروشالی کو 21-16، 18-21، 21-17 سے شکست دے کر فائنلز میں جگہ حاصل کرلی۔ وہ سارے ٹورنمنٹ میں چھائی رہی؛ جے کے ملاویکا، ریا پلے، شیکا گوتم کو ہرانے کے بعد سیمی فائنل میں وروشالی کو ناکام کیا۔ پریہ کا انتھک جدوجہد کا رجحان، سخت ٹریننگ اور ملک کی نمائندگی کیلئے یک نکاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کرنا اُن کو مختصر مدت میں حصولِ مقصد کی سمت تحریک کا باعث ہوا ہے۔ پریہ کی ٹریننگ مسٹر پی گوپی چند کی ماہرانہ رہنمائی میں گوپی چند اکیڈیمی میں ہوتی ہے۔ وہ کئی انٹرنیشنلٹورنمنٹس میں ملک کی نمائندگی کرچکی ؛ جو تھائی لینڈ، ملائیشیا، نیدرلینڈز، جرمنی میں کھیلے گئے۔ نیز ورلڈ جونیر چمپئن شپس بمقام پیرو میں بھی ملک کی نمائندگی کی ہے۔ وہ پریمیر بیڈمنٹن لیگ میں چینائی ٹیم کا حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT