Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ، آنجہانی وائی ایس آر کے نقش قدم پر ، ریونت ریڈی

کے سی آر ، آنجہانی وائی ایس آر کے نقش قدم پر ، ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( این ایس ایس) : تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر تلنگانہ تلگو دیشم ریونت ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس آر کی غلطیوں کو اعادہ کررہی ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلگو دیشم قائد نے کہا ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسد اویسی کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ آیا انہوں نے کن بنیادوں پر یہ کہا تھا کہ ہم ( ایم آئی ایم ) کے سی آر حکومت کو گرادینے کی کوشش کی ہے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ہمارے لیے اس بات کی چنداں ضرورت نہیں رہ گئی ہے کہ ہم دوسروں سے جمہوریت کے بارے میں سیکھیں ۔ انہوں نے استفسار کیا اگر چندرا بابو نائیڈو نے کوئی سازش رچی ہے تب کے سی آر نے امراوتی میں بریانی کیوں کھائی ؟ تلگو دیشم قائد نے مزید کہا کہ تلگو دیشم ہائی کورٹ کی تقسیم اور آبپاشی پراجکٹس کے مسئلہ گورنر کی موجودگی میں مباحثہ کے لیے تیار ہیں ۔ اب کے سی آر کو تاریخ طئے کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا چندرا بابو نائیڈو ان مباحثوں میں شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT