Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ، بکریوں کے جھنڈ میں بھیڑیا، جیون ریڈی کا ریمارک

کے سی آر ، بکریوں کے جھنڈ میں بھیڑیا، جیون ریڈی کا ریمارک

حیدرآباد۔ 13 جولائی (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اپوزیشن قائدین کا موازنہ ’’بھیڑ بکریوں‘‘ سے کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سی ایل پی ڈپٹی لیڈر ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن قائدین ، کے سی آر کی طرح ’’بھیڑیے‘‘ نہیں ہیں جو بھیڑ بکری نظر آتے ہیں۔ اسمبلی میڈیا ہال میں انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یادو طبقہ میں بکریوں کی تقسیم کا اپوزیشن جماعتیں خیرمقدم کرتی ہیں لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کوئی بھی بکری 6 ماہ سے بڑی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے مرحلے 3.59 لاکھ بکریوں کے مقابلے صرف 4,000 بکریاں تقسیم کی ہیں، اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ٹی آر ایس حکومت نے دیئے گئے تیقنات کے برعکس صرف ایک فیصد بکریاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ بکریوں کی صحت کیلئے تقریباً 1500 وٹرنری ڈاکٹرس کی ضرورت ہے۔ ریاست میں خاطر خواہ وٹرنری ڈاکٹرس نہ ہونے کی وجہ سے بھیڑ بکریاں مر رہی ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جیون ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس دور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی اسکیمات وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے متعارف کی تھیں جن سے سماج کے تمام طبقات کو فائد ہ ہوا۔

 

TOPPOPULARRECENT