Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ، بھدرا کالی کو آج 3.7کروڑ مالیتی سونے کا تاج پیش کریں گے

کے سی آر ، بھدرا کالی کو آج 3.7کروڑ مالیتی سونے کا تاج پیش کریں گے

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کی مراد کی تکمیل پر ورنگل میں ہندودیوی بھدراکالی کو 3.70 کروڑ روپئے مالیتی سونے کا تاج پیش کریں گے ۔ 11.7 کیلو سونے کا یہ تاج حکومت تلنگانہ کے خصوصی آرڈز پر تیار کیا گیا ہے ۔ کلواکنٹلہ چندر شیکھر راؤ نے کل رات اس تاج کا معائنہ کیا جو 9 اکٹوبر کو دیوی نواراتری کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے پیش کریں گے ۔ کے سی آر آج رات ورنگل پہنچ گئے جہاں کل بھدراکالی دیوی کے مندر میں پوجا کے بعد یہ تاج چڑھائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT