Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ، چندرا بابو کی مبارکباد

کے سی آر ، چندرا بابو کی مبارکباد

حیدرآباد / وجئے واڑہ /19 اگست ( پی ٹی آئی / این ایس ایس ) ریو اولمپلکس میں ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کے سلور میڈل جیتنے پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مبارکباد دی ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ حیدرآبادی شٹلر سندھو کو سلور میڈل سارے ملک کیلئے باعث فخر ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ گولڈ میڈل کیلئے جان شکن کے ساتھ گولڈ میڈل کیلئے سندھو کی انتھک جدوجہد قابل ستائش ہے ۔ ہندوستانی نوجوانوں کیلئے سندھو کی جدوجہد ایک مثال ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ یہ ایک ’ تلگو لڑکی ‘ ہے ۔ آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈر اور وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے بھی سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کامیابی کیلئے سندھو کا جذبہ جدوجہد سارے ملک اور بالخصوص تلگو بولنے والی اسپورٹس برادری کیلئے ایک م ثال ہے جس سے مستقبل میں کئی کامیابیاں ہمکنار ہوں گی ۔ تلنگاہن کے وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے بھی سندھو کو مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT