Tuesday , March 28 2017
Home / Top Stories / کے سی آر آج نئے سرکاری محل میں منتقل ہوں گے

کے سی آر آج نئے سرکاری محل میں منتقل ہوں گے

باتھ روم بھی بلٹ پروف ، 38 کروڑ کے سرکاری مصارف
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آپ کو یہ سن کر اور جان کر حیرت ہوگی کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اپنی اور اپنے شہزادے ریاستی وزیر کے ٹی آر کی خواب گاہ کو جہاں شیش محل میں تبدیل کررہے ہیں وہیں ان کے باتھ رومس کو بھی بلٹ پروف کی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔ 9 ایکڑ اراضی پر 38 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کئے گئے سرکاری قیام گاہ میں چیف منسٹر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ 24 نومبر کو یعنی آج منتقل ہوجائیں گے ۔ اگر یہی فنڈز ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے پر خرچ کی جاتی تو 3000 سے زائد غریب عوام کو سر پر چھت نصیب ہوتی تھی ۔ چیف منسٹر واستو پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سکریٹریٹ کے بجائے اپنے کیمپ آفس سے نظم و نسق چلا رہے ہیں ۔ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی جانب سے تعمیر کردہ چیف منسٹر کیمپ آفس موجود ہے جس پر 10 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے اس میں بھی چیف منسٹر کو واستو درست نظر نہیںآیا ۔ عمارت کے تمام کھڑکیاں بھی بلٹ پروف پر مبنی ہیں ۔ عمارت کی تعمیر میں سیکوریٹی کے کسی بھی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا گیا جس پر لاکھوں روپئے خرچ کردئیے گئے ہیں ۔ نئی قیام گاہ اور کیمپ آفس میں تمام عصری سہولتوں سے لیس وسیع ہال تعمیر کیا گیا جس میں 1000 عوام کا اجلاس طلب کرنے کی سہولت ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT