Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو میں دوستی پر گورنر کا اظہار مسرت

کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو میں دوستی پر گورنر کا اظہار مسرت

امراوتی کا سنگ بنیاد فال نیک، ای ایس ایل نرسمہن کی 69ویں سالگرہ ، راج بھون میں تقریب
حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ریاست آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی کیلئے ان  (ای ایس ایل نرسمہن) کے دور گورنری میں سنگ بنیاد رکھا جانا ان کیلئے بہت ہی خوش آئند اور فال نیک بات ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور آندھرا پردیش چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی ایک ہی شہ نشین پر ملاقات و موجودگی انتہائی قابل ستائش ہے۔ آج یہاں راج بھون میں گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنی 69ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سادہ لیکن پُر اثر تقریب کے موقع پر اظہار کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ہی تلگو ریاستوں کے چیف منسٹروں مسرس کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو بہت اچھا ویژن رکھتے ہیں۔ گورنر نے چندر شیکھر راؤ اور چندرا بابو نائیڈو کے درمیان حالیہ ملاقات اور جذبہ دوستی پر اظہار مسرت کیا ۔ لہذا انہوں ( گورنر ) نے دونوں ریاستوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے اپنی پرزور خواہش کا اظہار کیا۔ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سب کی موجودگی میں سالگرہ منانے پر وہ خوشی و مسرت محسوس کررہے ہیں۔69ویں سالگرہ کے موقع پر گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کو مختلف سیاسی قائدین، اعلیٰ عہدیداروں بشمول مسٹر کے ای کرشنا مورتی ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش، کامنینی سرینواس وزیر صحت، پی گوپال کرشنا ریڈی وزیر آندھرا پردیش، سینئر کانگریس قائد و سابق وزیر مسٹر ڈی ناگیندر و دیگر اہم شخصیتوں نے ملاقات کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر لیڈی گورنر ویملا نرسمہن بھی موجود تھیں۔

ہریش راؤ کا آج دورہ میدک
حیدرآباد ۔ /4 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ اور ریساتی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شرمتی ایم پدما دیویندر ریڈی کا /5 نومبر کو میدک دورہ ہوگا ۔ اس دوران ہریش راؤ کے ہتاھوں دفتر آر ڈی او کے احاطہ میں منعقد شدنی ایک تقریب میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT